عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ویڈیو شیئر کی گئی ۔ کیپشن میں لکھا ہے کہ صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد علی پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ میں موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے کھا رہی ہے۔