• news

سانحہ سیالکوٹ : آج یوم مذمت ، وزیر اعظم کو رکمانڈرز کا نفرنس اعلامیہ قوم کی تر جمانی: طاہر اشرفی

اسلام آباد (انٹرویو: رانا فرحان اسلم) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا مؤقف اور کور کمانڈر زکانفرنس کا اعلامیہ قوم کی ترجمانی ہے۔ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کے جڑ سے خاتمے کیلئے سکول کالجز اور جامعات سے مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ گزشہ  چالیس سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے اس کے خاتمہ کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کی حکومت اور آنجہانی پریانتھا کے اہلخانہ کیساتھ دلی ہمدردی ہے۔ آج ملک بھر میں تمام مکاتب فکر متفقہ طور پر"یوم مذمت" کے طور منا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی نے "روزنامہ نوائے وقت" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا قانون کسی کوہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔ دین کو ذاتی مقاصد کیلئے کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ چالیس سال سے ملک کو یہ سنگین مسئلہ درپیش ہے۔ اسکے مستقل حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ سانحہ سیالکوٹ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے۔ ریاست اس اقدام کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف کا مئوقف  اور کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ میں بھی اس سانحہ کے حوالے سے واضح مئوقف اپنایا گیا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ پر تمام مکاتب فکرکے علماء کرام، سیاستدان اور سول سوسائٹی تمام  نے متفقہ طور پر اس کی مذمت کی ہے۔ سانحہ سیالکوٹ اور آنجہانی پریانتھا کیساتھ انسانیت سوز سلوک اور افسوسناک واقعہ کیخلاف ملک بھر میں آج "یوم مذمت" منایا جا رہا ہے۔ سری لنکا کی حکومت اور پریانتھا کے لواحقین کیساتھ رابطے میں ہیں۔ دکھ کی اس کھڑی میں انکے ساتھ ہیں۔ سیالکوٹ جیسے واقعے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس ہونی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن