ن لیگ نے ہر دور میں عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کی: شبیر ہاشمی،عاصم باجوہ
گکھڑ منڈی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ئوں میونسپل کمیٹی گکھڑکے کونسلرز شیخ شبیر احمد ہاشمی ،عاصم حسین باجوہ اورسابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں ندیم اکرم نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر دور میں جمہوری نظام اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے تدارک کے لیے بھرپور کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے غریب عوام ملک کی خالق جماعت مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہیں انشاء اﷲ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہی ہوگا کیوں کہ تبدیلی سرکار نے اپنے دور اقتدارکو مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے میں سرف کیا جبکہ ن لیگ ن ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کو حل کرنے کی سیاست کی یہی وجہ تھی کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں لوڈ شیڈنگ جیسے بڑے بحران پر قابو پایا۔