• news

اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں: اسلم خان شیروانی 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے مقامی سطح پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جس طرح حکومت سرگرم عمل ہے وہ سراہے جانے لائق ہے اور آج عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہورہا ہے وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن