احسن اقبال اور لیگی کارکنوں پر تشدد انتہائی افسوسناک ہے:شازیہ فرید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور ن لیگی کارکنوں پر تشدد اور بدسلوکی انتہائی افسوسناک ہے حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہوچکے ہیں انہیں قانون اخلاقیات اور سیاسی اقدار کاکوئی لحاظ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ساڑھے تین سال سے ن لیگی منصوبوں پر تختیاں لگا کر گزارہ کرر ہے ہیں اور انکے پاس اپنی کارکردگی کے نام پر دکھانے کو کچھ نہیں ہے گرین لائن منصوبہ موٹروے اور ن لیگ کے دور حکومت میں شروع کئے گئے دیگر منصوبوں پر کمال ڈھٹائی سے اپنی تختیاں لگانا سلیکٹیڈ نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے انہوں نے کہا حکمران جتنے بھی ستم ڈھا لیں ان کا یوم حساب قریب ہے آئندہ الیکشن میں پورے ملک کے عوام ان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے ۔