• news

 چین ک ی جانب سے عطیہ کردہ کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ افغانستان پہنچ گئی

کابل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں نئے ٹراما سینٹر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے، ادھر چین کی جانب سے عطیہ کردہ کرونا ویکسین کی دوسری کھیپ افغانستان پہنچ گئی جبکہ افغانستان میں 300 بے گھر خاندانوں کو امدادی پیکیج تقسیم کیے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ادارے نے افغانستان میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کے تحت یورپین کمیشن سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینیٹیرین ایڈ کی مدد سے صوبہ قندھار کے ضلع سپن بولدک میں نئے ہسپتال ٹراما کیئر یونٹ عمارت کی تعمیر شروع کر دی ہے جسے ساڑھے 3ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ادھرکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سفیر وانگ یو اور افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے نائب وزیر عبدالباری عمر نے شرکت کی۔وانگ یونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین نے افغانستان کو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں اور دیگر طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیںافغانستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسانی امور کی وزارت نے اپنے بیان میں کہاکہ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی 300 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کیے گئے جو غزنی کے مختلف اضلاع سے صوبائی دارالحکومت غزنی شہر میں خشک سالی سے بے گھر ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن