ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی کا خاتمہ ہوگا: شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی کے الزامات کاخاتمہ ہوگا۔ ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ماضی کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے ۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیامیں مہنگائی کی لہرآئی جلدقابوپالیاجائے گا۔ اوورسیز کو ووٹ کا حق دینا احسن اقدام ہے اپوزیشن کا شور شرابہ دھاندلی کیلئے ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔