• news

امریکی اجلاس بین الاقوامی جمہوریت‘ یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہے: چینی سفیر 

ماسکو (اے پی پی) روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے نام نہاد جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس کا انعقاد بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ بین الاقوامی جمہوریت اور یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ روسی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انہوں نے سربراہی اجلاس کے خطرات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ نسلی امتیاز، امیر اور غریب کے درمیان فرق، افراتفری کا انتخابی نظام اور وبائی مرض سے نمٹنے کے مسائل نے امریکا کی جمہوریت کو غیر موثر ثابت کیا ہے۔  امریکا نے متعدد مواقع پر بیرون ملک مداخلت کی ہے اور اپنے حقیقی مقاصد کو انسانی مقاصد یا انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر مخفی رکھا۔ امریکا  کی جمہوری تبدیلیوں نے عالمی سطح پر متعدد انسانی آفات بشمول افغانستان، عراق اور شام کی  جنگوں کو جنم دیا۔ یہ بالکل مضحکہ خیز ہے جب کوئی ملک جو اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے بین الاقوامی قانون اور قومی خودمختاری کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتا ہے اور پھر جمہوریت کے لیے ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کا فیصلہ  بھی کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن