شور کوٹ: حساس اداروں کی کارروائی‘ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بارودی مواد‘ اسلحہ برآمد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے شور کوٹ ایئر بیس کے قریب بھاری مقدار میں بارودی مواد اور گولیاں برآمد کر لیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں ایئر بیس کے قریب حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے افسران کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سرچ آپریشن داعش کے رکن محسن کی نشاندہی پر کیا گیا۔ دہشت گردوں نے بارودی مواد ایئر بیس اور افسروں کو نشانہ بنانے کے لیے چھپایا تھا۔ حساس ادارے اور پولیس نے محسن کے دیگر ساتھیوں کے لیے شورکوٹ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دیں۔