• news

ایم کیٹ‘ دیگر امتحانات‘ ہائیکورٹ نے پی ایم سی کو ٹینڈر دینے سے روک دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایم ڈی کیٹ سمیت دیگر امتحانات کے انعقاد کے لئے پاکستان میڈیکل کمشن کی آج جمعہ کو ہونے والی بولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے تاحکم ثانی کمشن کو کسی بھی بولی دہندہ کو ٹینڈر دینے سے روک دیا۔عدالت نے پاکستان میڈیکل کمشن، وزارت صحت، مسابقتی کمشن اور پیرا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ جسٹس جواد حسن نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست  میں کہا گیا ہے کہ کمشن نے ایم ڈی کیٹ سمیت دیگر امتحانات کے انعقاد کے لئے ٹپس کمپنی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ کمشن کے مقرر کردہ معیار پر ملک بھر میں آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک بھی  کمپنی ایسی نہیں جو پورا اتر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن