• news

کشمیر کا مسئلہ عالمی اداروں کیلئے  چیلنج ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی 

لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کہ کشمیریوں کا ڈی این اے بدلنے کے دعویدار بھارتی جنرل بپن راوت کا عبرتناک انجام بھارت کیلئے ایک سبق ہے ۔ بھارت آزادی کشمیر کی تحریک کو جبر کے ذریعے کبھی نہیں دبا سکے گا ۔ پاکستان نے بار بار مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔74 سال سے بھارت کشمیر میں اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن