عقیدہ ختم نبوت پر اسلام کی عظیم الشان عمارت استوارہے: مولانا عزیزالرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زار کے زیراہتمام ختم نبوت ا نعام گھرفیصل ایونٹ کمپلیکس سبزہ زار لاہور میں دارالعلوم مدنیہ کے مہتمم، جمعیت علماء اسلام کے سرپرست شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ ختم نبوت انعام گھر کے مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاعزیز الرحمن ثانی ، شیخ الحدیث عبدالرحمن، مہراشتیاق احمد ڈوگر ،محمدمتین خالد ، عبدالنعیم، رضوان نفیس ، محمداشرف گجر سمیت کثیرتعداد میں علمائ، قرائ، سٹوڈنٹس اور عوام الناس نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مولاعزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی عظیم الشان عمارت استوار ہے۔ اسلام کا قلب و جگر وجان اور مرکز کا یہی عقیدہ ہے۔متین خالد نے کہا کہ پوری امت اس بات پر متفق ہے کہ قیامت کی صبح تک کوئی نبی اور رسول نہیں آئے گا ۔مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک متفقہ آئینی ترمیم کے ذریعہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔