• news

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف، حمزہ مرکزی ملزم نامزد، آج چالان جمع کرانے کا امکان 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہفتہ کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف چالان تیار کر لیا ہے، چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، شہباز شریف خاندان کے ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے، شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے آج 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرانے کا امکان ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بنکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے جبکہ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن