حکومتی پالیسیاں وزراء اور مشیروں کے مالی مفادات پرمبنی ہیں:چوہدری شہباز
جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سٹی سینئر نائب صدر چوہدری شہباز احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے تو عوام دوست پالیسیاں بنائے اور تاجر طبقہ کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے اس کے بغیر معاشی ترقی اور عوامی بہبود ممکن نہیں جس سے حکمران کنارہ کش ہیں حکومتی پالیسیاں وزراء اور مشیروں کے مالی مفادات پرمبنی ہیں۔ حکمرانوں کا جب بھی احتساب ہوگا ہوشرباء کرپشن سامنے آئے گی، ان خیالات کااظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔