واقعہ سیالکوٹ میں ملوث ملزموں کو کڑی سزا دی جائیگی:رانا تنویر حیات
کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی ) کئی دہائیوں سے ملکی خزانے کو ہڑپ کرنے والے معاشرے کا ناسور اور ریاست کے مجرم ہیں، عمران خان حکومت کڑا احتساب کر کے ہی ان مگر مچھوں کے پیٹ سے عوام کا روپیہ نکال سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھاکشن رانا تنویر حیات جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کی نظروں سے گرا سکتی ہے نہ ہی حکومت کو کامیاب ہوتے دیکھ سکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ سیالکوٹ کے ملوث تمام ملزموں کو کڑی سزا دی جائے گی ۔