• news

حکومتی سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات 37 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پنجاب سے 22 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ، سندھ سے 5 لاکھ، بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77 ہزار شہری رجسٹرڈ ہوئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوورسیز پاکستانیوں کے جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن