انڈونیشیا کے سفیر کا اہلیہ‘ سفارتی عملہ کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ
شکر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے سفیر آدم ایم ٹوگیو نے اہلیہ اور سفارتی عملے کے ساتھ کرتار پور راہداری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین سفیر نے کہا کہ کرتار پور راہداری بین المذاہب رواداری کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔ دنیا بھر سے ہر شخص کو کرتار پور راہداری آنے کی آزادی ہے۔