مسلم لیگ ( ن)کی آزاد کشمیر میں تنظیم نو کے حوالے سے کمیٹی قائم
اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ ( ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے، شاہ غلام قادر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان ،چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، چوہدری محمد عزیز، ڈاکٹر نجیب نقی، نورین عارف، بیرسٹر افتخار گیلانی ، راجہ نصیر احمد خان، چوہدری محمد سعید، ڈاکٹر مشتاق بشیر، راجہ محمد صدیق، سید شوکت شاہ، عبدالخالق وصی اور ذوالفقار علی ملک شامل ہیں۔ کمیٹی آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو اور بیرون ملک پارٹی کے ونگز کے قیام کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرے گی۔