• news

دوسری شادی کیلئے خلع کی  درخواست پر شوہر عدالت طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)فیملی جج ساحرہ بانو نے چوہنگ کی 63 سالہ خاتون کی خلع کی درخواست پراسکے 65سالہ شوہر کو سولہ دسمبر کو طلب کرلیا، رضیہ بی بی  نے موقف اختیار کیا کہ کسی اورسے شادی کرکے اپنی بقیہ زندگی گزارنی ہے، جس کیساتھ رہ رہی ہوں، وہ بیمار ہے، مارتاہے، میں بقیہ زندگی اس کیساتھ نہیں گزار سکتی میں، سب کچھ چھوڑتی ہوں اپنے پانچ بچے بھی اس کو دیتی ہوں ،ذرائع کے مطابق رضیہ بی بی کو کسی اور سے عشق ہو گیا ہے اور وہ محبت میں یہ قدم اٹھا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن