شائقین کی ٹکٹوں میں عدم دلچسپی صرف 30فیصد فروخت ہوسکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ہوم سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے مگر عوام کا ٹکٹوں کی خریداری میں رحجان کم دکھائی دے رہا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے صرف 30 فیصد ٹکٹ فروخت ہوسکے ہیں۔آن لائن ویب سائٹ پر بھی ٹکٹ خریدنے کی شرح کم دکھائی دیتی ہے۔