• news

ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم بغیر گول کیپر  ڈھاکہ چلی گئی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپئنزہاکی ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم بغیر گول کیپرکے ڈھاکہ روانہ ہو گئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چار میں سے ایک بھی گول کیپر ٹیم کیساتھ جہاز میں نہ بیٹھ سکا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم میں 2 گول کیپرز عبداللہ اور وقار کو منتخب کیا تھا، دونوں بھارت گئے تھے، مایوس کن کارکردگی پر کیمپ میں  مظہر اور امجد کو طلب کیا گیا تھا۔ امجد علی اور مظہر عباس کے بنگلہ دیش کے ویزے تاحال نہیں لگ سکے جس کی وجہ سے  روانہ نہ ہو سکے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہورہی ہے اور اگر 13 دسمبر تک کسی گول کیپر نے ٹیم کو جوائن نہ کیا تو پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں مسائل بڑھ سکتے ہیں۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا کہ ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کیلئے جونیئر ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اور وقار کو ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا  ہے۔سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ دونوں گول کیپر کے بنگلہ دیش کے ویزے لگے ہوئے ہیں لیکن گول کیپر امجد علی ،مظہر عباس کے ویزے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ رسک نہیں لیناچاہتے اس لئے جونیئرگول کیپرز کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن