سفارتی بائیکاٹ احمقانہ ‘حمایت نہیں کریں گے : روسی اولمپکس کمیٹی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) روس کے اولمپکس کمیٹی کے چیف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے 2022 ونٹر اولپکس کیلئے چین کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان کی حمایت نہیں کریں گے۔ یہ ایک انتہائی احمقانہ عمل ہے۔ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے معاملہ پر روس چین کی حمایت میں سامنے آگیا، اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین نے سفارتی بائیکاٹ کو سمجھ سے بالاتر قرار دیدیا ہے۔امریکہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور برطانیہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں اپنے سفارتی وفد نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اوراتھلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئے۔