منڈی بہائوالدین‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے ورثاء کا احتجاج‘ روڈ بلاک
منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 24 سالہ نوجوان سہیل احمد کے ورثاء نے احتجاجاً چک دالہ سٹاپ پر آگ جلا کر سرگودھا گجرات روڈ بلاک کر دی۔ ڈی پی او انور سعیدکنگرا کے حکم پر پولیس کے مذاکرات کامیاب، ملزم جلدگرفتارکرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ چک دالہ سٹاپ پر گزشتہ رات کار سوار ڈاکوسیمنٹ کی دکان اور میڈیکل سٹور لوٹنے کے بعد سیلون شاپ میں داخل ہوئے مزاحمت پر سہیل نامی24 سالہ حجام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مظاہرین نے ڈاکوؤں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ڈی ایس پی پھالیہ اسد اسحاق اور ایس ایچ او تھانہ پھالیہ ساجد بھٹی کی سربراہی میں پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور متاثرین سے مذکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرا لیا۔