پی یو آئی سی کی پارلیمانی یونین کانفرنس کا کامیاب انعقاد خوش آئند ، اسد قیصر
اسلام آباد(خبر نگار)پی یو آئی سی کو کشمیر، فلسطین اور افغانستان کی عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے اور ان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفی سینٹوپ کو پی یو او آئی سی کی پارلیمانی یونین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کی عوام اور پارلیمان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہ مشکل حالات کے باوجود اس اہم اجلاس کا انعقاد قابل ستائش ہے۔انہوں نے کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اشتراک، زمین اور اسلام، فلسطین، ہجرت اور افغانستان اور دیگر اہم معاملات پر بحث و مباحثے کی از حد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام عبادت کے ذریعے خالق کے ساتھ تعلق کو مضبوط رکھنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ انسانیت کو جوڑنے کے لیے ضابطہ اخلاق کے اہم دستور بھی واضح کرتا ہے۔