• news

ممبر ایف بی آر قیصر اقبال کی فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ قیادت سے میٹنگ‘ انعامی سکیم پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (آئی آر آپریشنز) قیصر اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک   میٹنگ کی۔ انہوں نے پوری قوت اور صلاحیت کے ساتھ ٹیئرون  کے اہل ریٹیلرز کے انضمام کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایف بی آر کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جانے والی انعامی سکیم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت ترین کے اس غیر متزلزل عزم کو بھی واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں سب سے بڑے 500 ریٹیلرز کو مکمل طور پر  پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور بعد ازاں  اگلے 500 اور پھر یہ سلسلہ اسی طرح  جاری رہے گا۔  انہوں نے عدم انضمام کی وجہ سے ڈیفالٹ   ٹیئرون ریٹیلرز اور کسی بھی قسم کے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف تعزیری  اور قانونی کارروائی   کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ٹیم ان لینڈ ریونیو پی او ایس پر مبنی اس شاندار مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی جو ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافے کا پیش خیمہ بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن