پڑوسی ممالک ہماری نشاۃ ثانیہ کے لیے اہم ہیں: سعودی ولی عہد
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دیا ہے کہ ہمسایہ ممالک مملکت کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اہم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بحرین میں بات چیت کے دوران کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی صورتحال ہمارے لیے خاص ہے، خاص طور پر بحرین ہمارے دلوں کے قریب ترین ہے۔انہوں نے بحرین کے فرمانروا کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ مختلف امور میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔