پرائم منسٹرکامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو بوائز ہاکی ٹورنامنٹ یونیوسٹی آف سنٹرل پنجا ب نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹرکامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے انٹر یونیورسٹی بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کو چار ایک گول سے ہرا کر آوٹ جیت لیا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی جانب سے ٹورنامنٹ میں 20 گول سکور ہوئے جبکہ ان کیخلاف صرف ایک گول ہوا۔ محمد ارسل ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر حمزہ شہباز ٹھہرے۔ رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میںپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کوبھی مدعو کیا گیا۔انہوں نے انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی تعریف کی اور ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ نقد انعام اور ونر ٹرافی دی گئی‘تمام کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل پہنائے گئے اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی فاتح ٹیم کے ڈائریکٹر ارشد ستار تھے جبکہ ہیڈ کوچ راناظہیر احمد، کوچ مجاہد افضل انٹرنیشنل، منیجر حافظ شیر اجمل اور اسسٹنٹ منیجرصدیق سلمان تھے۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی جانب سے فاتح ٹیم کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔