پاکستان سپرلیگ 7: کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ سیزن سیون کی پلیئرز ڈرافٹنگ لاہور کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں آج ہوگی۔ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں نے ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔