ڈی آئی جی آپریشن لاہور تبدیل، غلام مبشر سی پی او فیصل آباد تعینات
لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 4 پولیس افسران کی تقرری وتبادلے کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعیناتی کے منتظر ذوالفقار حمید کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور، سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی ایڈمن لاہور غلام مبشر میکن کو سی پی او فیصل آباد جبکہ ایس ایس پی / ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سہالہ اشفاق عالم کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ پنجاب لاہور تعینات کرنے کے علاوہ ڈی آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔