• news

بہاولنگر‘ دلہن لیجانے کیلئے کرونا ویکسین ضروری دولہا سمیت 40 باراتیوں کو پہلی ڈوز لگا دی گئی

بہاولنگر (اے پی پی) دلہن کو لیجانا ہے تو کرونا ویکسینیشن کروانی پڑے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی شرط‘ دلہے اور باراتیوں کو کرونا ویکسینیشن کروانی پڑ گئی۔ ہارون آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت ٹیم کے ہمراہ نجی میرج ہال میں نکاح کی تقریب میں کرونا ویکسینشن کارڈز کی چیکنگ کی۔ ویکسینشن نہ کرانے والے دلہا سمیت 40  باراتیوں کو  میرج ہال میں ہی ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔ مزمل نامی دلہا برات لیکر وہاڑی سے ہارون آباد آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن