• news

ملکی سیاست میں شریف خاندان اور درباریوں کی کوئی جگہ نہیں، شہباز گل

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں شریف خاندان اور ا ن کے درباریوں کی کوئی جگہ نہیں اورعوام کا تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے، تین دہائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والے اپنا بویا کاٹ رہے ہیں۔ اتوار کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پروپیگنڈے کے بجائے آقائوں کی کرپشن کا حساب دیں اور بتائیں کہ اربوں کی کرپشن کرکے دوائی لینے بیرون ملک جانے والے کب واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی حکومت میں ہی ملک کو بے یارو مدد گار چھوڑنے والے سمدھی وزیر خزانہ کب واپس آرہے ہیں؟ ان کو وطن واپس آکر پاکستانی عدالتوں کو عزت بخشنی چاہیے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ دھیلے کے کرپشن کی گردان والے ایف آئی اے کو 25 ارب کا جواب دیں،شہبازشریف کا ہر منصوبہ کرپشن اور کک بیکس کیلئے تھا،ذاتی اثاثوں میں 70 گنا اضافہ کرنے والے کے درباری انھیں فرشتہ ثابت کرنے میں لگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن