مصر: پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے پر بیوی کے خلاف طلاق کا مقدمہ
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کے ایک شہری نے مقامی عدالت میں اپنی بیوی سے طلاق کیلئے مقدمہ کر دیا ہے کیونکہ وہ پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔ رپورٹ کے مطابق 30 سالہ مصری شخص کی 22 سالہ بیوی ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے لیکن کبھی واپس نہیں کرتی۔ یہی نہیں بلکہ کپڑے واپس مانگنے والے پڑوسیوں کے ساتھ اس نے مار پیٹ بھی کی۔ پڑوسیوں نے شوہر سے شکایت کی تو شوہر نے کپڑے واپس کرنے پر اصرار کیا تو اس کی بیوی نے پڑوسن کو زدوکوب کیا۔