لاہور: کرونا کی نئی لہر کی وجہ سے جرمنی ’’ڈوموٹیکس‘‘ نمائش ملتوی
لاہور( این این آئی)کرونا کی نئی لہر کی وجہ سے جرمنی میں شیڈول ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش ’’ ڈوموٹیکس ‘‘ ملتوی کر دی گئی ۔ 13سے16جنوری 2022 تک جرمنی کے شہرہنوور میںمنعقد ہونے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالین،ٹیکسٹائل فلورکورنگز،الاسٹک رنرز، ووڈن فلور سمیت دیگر مصنوعات کے سٹالز لگائے جانے تھے۔پاکستانی برآمدکنندگان نمائش میں شرکت کیلئے سٹالز بک کروا کر ڈسپلے کیلئے اپنی مصنوعات بھی روانہ کر چکے تھے تاہم کرونا کی نئی لہر کے باعث منتظمین نے نمائش کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔