• news

2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کا ڈرامہ پہلی بار نہ تھا

اسلام آباد (رپورٹ:عبدالستار چودھری) طیارہ ہائی جیکنگ کا واقعہ ہو،بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہو ،ممبئی، پلوامہ یا اڑی کا واقعہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنے، سیاسی مفاد اور سب سے بڑھ کر داخلی معاشی بدحالی، شورش اور مذہبی تعصب سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمیشہ جھوٹ کو ریاستی وطیرہ کے طور استعمال کیا ہے ، بھارتی سٹیبلشمنٹ بڑے پیمانے پرمظاہروں اور نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی سمیت سنگین داخلی چیلنجوں سے عالمی اور مقامی میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے واضح طور پاکستان مخالف بیانیہ کو تیار اورپروان چڑھاتی ہے ،بھارت کی سیاسی اور انٹیلی جنس قیادت نے ہمیشہ دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان کے ٹوٹنے سے لے کر فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے تک کردار ادا کیا جو واضح طور پر جھوٹے پراپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن مہم پر مبنی تھا،2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ کا ڈرامہ پہلی بار نہ تھا ، بھارتیوں نے پاکستان کیخلاف اپنے خفیہ ایجنڈا پر عمل درآمد کیلئے فالس فلیگ آپریشن استعمال کیا ،بھارتی مکارانہ پراپیگنڈا اس وقت بری طرح بے نقاب ہوا جب دی وائر نیوز ایجنسی نے بھارتی اینکر پرسن ارنب گو سوامی اور ریٹنگ ایجنسی براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بی اے آرسی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پارتھو داس گپتا کے درمیان واٹس اپ چیٹس کا انکشاف کیا،ان چیٹس نے پلوامہ کے جھوٹے حملے کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھرانے کیلئے مودی حکومت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا جس کے بعد فروری 2019 میں بالا کوٹ پر فضائی حملہ ہوا بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز اورعالمی برادری کو جھانسہ دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پیش کیا جائے،2013 میں بھارت کے سابق وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے انتہاپسند تنظیموں بی جے پی اور آرایس ایس کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ یہ تنظیمیں سمجھوتہ ایکسپریس ، مکہ مسجد اور ما لیگائوں دھماکوں میں ملوث ہیں ،امریکی صدر باراک اوباماکے دوسرے دورہ بھارت سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے رچایا جانے والا کشتی ڈرامہ بھی جھوٹا ثابت ہوا جب ان کے اپنے اعلیٰ حکام نے تسلیم کیا کہ پاکستان سے ایسی کوئی کشتی نہیں آئی ۔ ہائی جیکروں نے گرفتار شدہ شدت پسندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن بعد میں بھارتی حکومت پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی تھی،2000 میں چٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کے قتل عام، 2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ، 2001 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کار بم دھماکہ اور 2006 میں مالیگائوں مسجد دھماکے کے بعد پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کا بھارتی جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کے اپنے افسروں نے تیار کیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن