• news

خیبر پی کے اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 پشاور / کراچی  (آئی این پی ) خیبر پی کے اور سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز اپر دیر کے قریب تھا جس کی شدت 4 اعشاریہ 2 تھی، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ حیدرآباد اور کوٹری میں بھی 5 بج کر 27 منٹ پر زلزلہ آیا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چاراعشاریہ ایک تھی، مرکز کوٹری سے 50 کلومیٹر دور 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن