• news

 انکم ٹیکس میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر آگے بڑھ رہا: فرخ حبیب

فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت انکم ٹیکس میں 40فیصد اضافہ ہوا ہے، ہمارا ٹیکسٹائل سیکٹر آگے بڑھ رہا ہے۔ اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پچھلے 30سال میں زراعت سیکٹر میں کوئی کام نہیں ہوا، کپاس کے علاقوں میں شوگر ملیں لگتی رہیں، یہ حکومت کی نااہلی تھی، ہم نے کاٹن کی سپورٹ پرائس ساڑھے 5ہزار روپے مقرر کی، اس سال گندم کی پیداوار 27ملین میٹرک ٹن سے زیادہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 400ارب روپے کسانوں کی جیب میں گئے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانا ترجیحات میں شامل ہے۔ سٹیٹ بینک قرض کی فراہمی میں سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ گندم، چاول اور گنے کی فصلوں میں ریکارڈ پیدا وار ہوئی، 3ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن