حکمرانوں کی نالائقی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2108کے انتخابات کے بعدملک میں نالائقوں کی حکومت بنی عوام کو بھکاری بنا کر ریلیف کی باتیں کی جا رہی ہیں حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی، کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیںحکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا تماشے بند کریں نواز شریف شہباز شریف کی قیادت میںن لیگ حکومت میں آکر عوام کو ریلیف دے گی نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر آر ٹی ایس بٹھایا گیامسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، لاہور میٹرو، ملتان میٹرو، اورنج ٹرین سمیت منصوبے شہباز شریف نے عوام کے لیے بنائے، ڈیلی میل والے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگ رہے ہیںان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا گیا، جب ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو عدالت نے انہیں رہا کر دیا، عمران خان نے شہزاد اکبر کو ایک سیل کا انچارج بنایا کہ شہباز شریف کو نشانہ بناؤ، شہباز شریف پر بنے کیس کو آگے نہیں بڑھایا گیا تاکہ تلوار لٹکتی رہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر ہر قسم کا جھوٹا کیس بنایا گیا، ان کی گرفتاری سے پہلے ہی وزیرِ اطلاعات نے پیشگوئی کی تھی ۔