مسلم لیگ( ق) متحرک، آمدہ بلدیاتی وعام انتخابات کی تیاری شروع کر دی
اسلا م آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار)مسلم لیگ( ق) سیاسی میدان میں متحرک، آمدہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات کیلئے تیاری شروع کر دی قیادت کیجانب سے انتخابات کیلئے پارٹی کومزید فعال اور متحرک کرنے کیلئے کام شروع کردیاگیا ہے بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی مسلم لیگ ق نے بھی سیاسی میدان میں پنجہ آزمائی کیلئے تیاری شروع کر دی ہے مسلم لیگ ق نے صوبائی سطح پر پارٹی کی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے مشاورت اور عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیںدیگر سیاسی جماعتوں کیطرح مسلم لیگ ق کی قیادت نے بھی پارٹی کومستحکم اور فعال کرنے اور ملکی سیاست میںاپنا کردارادا کرنے کیلئے حکمت عمل یپر غور وخوص شروع کردیا ہے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارٹی نے آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے مسلم لیگ ق بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی اور عام انتخابات میں بھی ملک بھر سے امیدوار کھڑے کئے جائینگے مسلم لیگ ق بھی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے پر امید ہے ۔
ق لیگ متحرک