• news

گورنر کی رسول پور تارڑ آمد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات سے والد کی وفات پر تعزیت

حافظ آباد، جلال پور بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی رسول پور تارڑ آمد،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے والد سنیئر قانون دان چودھری خضر حیات تارڑ مرحوم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت بھی کی۔ گورنر پنجاب نے مرحوم چودھری خضر حیات تارڑ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم انکی وفات پر اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ مرحوم کیلئے گیارہویں کے ختم میں صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے ختم پڑھایا اور دعا کرائی۔
گورنر پنجاب

ای پیپر-دی نیشن