ریجنل ڈائریکٹر سکیورٹی ڈی آئی جی صادق علی ڈ و گر کا اسلام آباد تبادلہ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی حکومت نے کراچی میں تعینات ریجنل ڈائریکٹر سکیورٹی ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر کا تبادلہ اسلام آباد کر دیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں نئی تعیناتی کے لئے ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی گئی ہیں۔وفاقی پولیس کے ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز کا تبادلہ پنجاب کردیا گیا اے ایس پی نیو ٹائون کی خدمات اسلام آباد پولیس کو دے دی گئیں وفاقی پولیس کی دو اے ایس پی ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبدیل کردی گئیں ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کامران عادل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اے ایس پی نیو ٹائون سرکل بینش فاطمہ کو وفاقی پولیس تبدیل کردیا گیااے ایس پی اسلام آباد حنا نیک بخت کو تبدیل کرکے ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے اے ایس پی اسلام آباد عقیلہ نیاز نقوی کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئیں۔