مصطفی کمال سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف مرکز جماعت اسلامی پہنچ گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال پاشا سندھ کیلئے بلدیاتی نظام کیخلاف تبادلہ خیال کیلئے جماعت اسلامی کے مرکز پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے اپوزیشن کو جاہل اور اقلیت کہنے کے بیان کی مذمت کی اور با اختیار شہری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ریاست کیلئے خطرہ قرار دے دیا اور کہا کہ کراچی کے شہریوں کو محروم کر کے بلوچستان جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔ بلدیاتی نظام کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اس کے علاوہ حاففظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی قوانین منظور کرکے لسانی سیاست کی جارہی ہے۔ لسانی سیاست کو کسی صورت میں قبول نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر ایک بااختیار شہری حکومت ہونی چاہیے جبکہ کراچی کا حصہ اسے ملنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیات پر وڈیرہ شاہی، متعصب سیاست قبول نہیں۔
کمال، نعیم ملاقات