• news

پولیس کی ناقص منصوبہ بندی‘ اتوار کے روز ٹریفک لائسنس کیلئے شہری خوار 

لاہور (نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اتوار کو ڈرائیونگ لائسنس دفاتر میں شہری خوار ہوتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات پر ٹریفک پولیس حکام نے اتوار کے روز ڈرائیونگ لائسنس دفاترکھولنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر جب گزشتہ روز لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے شہری ڈارئیونگ بوتھ پر پہنچے تو ان کو کہا گیا کہ ڈاک خانے سے ٹکٹیں لائیں جبکہ اتوار کو تمام ڈاکخانے بند تھے۔ لائسنسنگ بوتھ پر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آئے ہیں تو ٹریفک عملہ کہتا ہے کہ ٹکٹ کے علاوہ اپوائنمنٹ  لے کر آئیں۔ جس سے گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے ٹریفک دفاتر میں شہری خوار و پریشان ہوتے رہے۔
پولیس، ٹریفک لائسنس

ای پیپر-دی نیشن