• news

4 کمسن نشانہ‘ پمز ہسپتال میں 13 سالہ بچی سے زیادتی 

اسلام آباد، گوجرانوالہ‘ اوکاڑہ، ڈسکہ (آئی این پی+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی)  اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز ہسپتال آئی تھی۔ ملزم رہنمائی کا جھانسہ دیکر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگارکے مطابق امداد کالونی حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی کا 6 سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا۔ اوباش فہد شکور ورغلا کر خالی پلاٹ میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گائوں وڈالہ سندھواں کے اظہر کی سات سالہ بیٹی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے گئی، اوباش ملزم زریاب خان ورغلاکر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور بچی کیساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق محمد اصغر نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی کے ساتھ ملزم حمزہ نے زیادتی کی ہے۔ جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم  حمزہ نے بچی کو فیکٹری سے ملحقہ واش روم میں نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کر لیا۔
زی

ای پیپر-دی نیشن