بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ملتوی سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ آج ہوگا
اسلام آباد (نامہ نگار) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ اب پیر کو ہو نے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی۔ کانفرنس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مصروفیت کے باعث پیر کو اجلاس نہ ہوا۔ اب یہ اجلاس آج منگل کو ہو گا۔ اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔ سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔