پیپلز پارٹی وڈیروں کا گینگ، متحدہ : کالے کر تو ت والے متحدہو گئے، پی ٹی آئی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے بہادر آباد کراچی میں پریس کانفرنس سے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت نہیں وڈیروں کا گینگ ہے۔ سندھ کے غریب لوگ وڈیروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اندرون سندھ کا ہر شہر بھوک اور افلاس کا منظر پیش کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو کی بوکھلاہٹ ہمیں نظر آ رہی ہے۔ پورے سندھ کے عوام اس کالے قانون کے خلاف ہیں۔ بلاول کے اندر کی نفرت اور بغض سامنے آ گیا ہے۔ انہیں دہشتئگردوں کے پاس آپ ووٹ مانگنے آتے ہیں۔ ابھی سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی میں ہمیں کیا کیا پیش کش نہیں کی۔ مشرقی پاکستان میں بلاول کے بڑوں کو اکثریت کیوں نظر نہیں آئی تھی؟۔ نفرتوں کے بیج آپ کے بڑوں نے بوئے تھے۔ پکا قلعہ حیدر آیاد میں سروں پر قرآن لئے خواتین پر آپ نے گولیاں چلائیں۔ آپ ظلم و ناانصافی کو چھپانے کیلئے سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ نصیر اﷲ بابر نفرت اور تعصب کی مثال ہے۔ بلاول نے لیاری گینگ وار کے ساتھ اپنے وزراء کی تصاویر نہیں دیکھیں؟۔ بلاول بتائیں الذوالفقار کہاں سے نکلی تھی؟۔ بھارت کو کس نے فہرستیں فراہم کی تھیں۔ جہاز کس نے اغواء کئے‘ کس نے پاکستان کے آئل ٹرمینل پر راکٹ برسائے۔ جس نے ہمارے یہاں پاکستان توڑنے کا نعرہ لگایا ہم نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ سندھ کلچرل ڈے پر پاکستان مخالف نعرے لگے۔ وزیراعلیٰ سندھ ’’سندھو دیش‘‘ کے حامیوں کے سہولت کار ہیں۔ ریاست پاکستان وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کا نوٹس لے۔ ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔ دوسری طرف رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ کالے قانون کی حمایت میں کالے کرتوت والے متحد ہو گئے۔ بلاول نے بھٹو اور بے نظیر شہید کی جماعت کو دفن کر دیا۔ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے پیروکار آج بھی موجود ہیں۔ کراچی پر ان پڑھ وزراء کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے ناپاک ارادوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔ کراچی کے عوام کیلئے سہولیات دیکھ کر پیپلز پارٹی کے غصہ جائز ہے۔