ڈالر اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا‘ قیمت 180.50 روپے ہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1787 ڈالر ہونے سے گزشتہ روز ملک میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50روپے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 124500روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 24 قیراط کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 106739روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 18پیسے اور اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت فروخت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔ جس سے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 177.89روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 180.50روپے ہو گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت 201.70 روپے پر برقرار رہی۔ جبکہ پائونڈ سٹرلنگ کی قیمت فروخت 70پیسے کے اضافے سے237روپے ہو گئی۔