• news

صحت کارڈ ملک کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ، یہی نیا پاکستان: حسان خاور

لاہور (نیوز رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے پنجاب کی عوام کی جانب سے صحت کارڈ پروگرام کے اجراء پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہے۔ جس سے پنجاب کے 3 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ یہی وہ حقیقی تبدیلی ہے جو تحریک انصاف لائی ہے اور یہی وہ نیا پاکستان ہے جس کا وعدہ ہم نے عوام سے کیا تھا۔ ہماری حکومت نمائشی منصوبوں کی بجائے دور رس نتائج کے حامل منصوبے متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوامی پروگرام فلاحی ریاست اور ریاست مدینہ کے خواب کی عملی تعبیر ثابت ہوں گے۔  لیکن ہم کام کرتے ہیں، ڈھنڈورا نہیں پیٹتے۔ حسان خاور کو پی ایچ اے اور محکمہ سیاحت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حسان خاور نے اس اعتماد پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ وہ سابقہ کے ساتھ ساتھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقے سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن