• news

جعلی  پولیس مقابلے ہوتے ہیں‘ حکومتی سرپرستی حاصل ہوتی ہے: سابق آئی جی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق آئی جی پنجاب‘ بلوچستان چوہدری یعقوب  نے جعلی پولیس مقابلوں کا اعتراف کر لیا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی بلوچستان چوہدری  یعقوب کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ جعلی پولیس مقابلے ہوتے ہیں لیکن کوئی بھی پولیس مقابلہ حکومت کے علم میں لائے بغیر نہیں ہوتا۔ چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ پولیس افسر  بھی مقابلوں کے بارے میں آگاہ ہوتے ہیں اور  پولیس مقابلوں کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے، متعدد پولیس مقابلوں کے بعد جرائم کی شرح میں کمی بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پولیس کا نظام بہتر کرنے میں ناکام رہی ہے، جب آئی جی تھا تو سیاسی مداخلت کے بغیر ٹرانسفر پوسٹنگ ممکن نہیں تھی۔

ای پیپر-دی نیشن