• news

لاپتہ افراد کے پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں  طلب‘ مدثر نارو کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی و بلاگرمدثر نارو کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں اٹارنی جنرل کی طرف سے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ مدثر نارو کی فیملی کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ حکومت اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کچھ وقت دیا جائے، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کا کام نہیں ہے کہ لوگوں کو ڈھونڈے، نہ ہی ڈھونڈ سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت اس بات کی توقع کر رہی تھی کہ وفاقی کابینہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ عدالت اس بات کو سراہتی ہے کہ وزیراعظم نے مدثر نارو کی فیملی سے ملاقات کی۔ دوسری جانب جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ہر مشتمل بنچ نے لاپتہ افراد بازیابی کیس میں پروڈکشن آرڈرز کی کاپیاں طلب کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن