جوہری معاہدے میں واپسی کے بدلے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: ایران
تہران (اے پی پی) ایران کے نائب وزیر خارجہ و اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے کہا ہے کہ امریکا کو 2015ء کے جوہری معاہدے میں واپسی کے بدلے ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا بنیادی مقصد ان شرائط کا تعین کرنا ہے جو امریکا کے لیے پوری کرنا ضروری ہیں۔ مذاکرات میں مختلف مسائل پر فریقین کا مئوقف مختلف ہے۔